کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 30 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ توڑ ہفتے کا آغاز، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند۔

کراچی: () مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سیمنٹ ، بینکنگ اور انرجی سیکٹر میں نمایاں سرمایہ کاری کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس 123 پوائنٹس اضافے سے 26 ہزار 169 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.