Latest National, International, Sports & Business News

تحریک انصاف دیوار گرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان مجھے مار سکیں: بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان سے متعلق جب بحث شروع ہوتی ہے عمران خان توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کراچی: ( اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن مظاہرے کے دوران تشدد کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو مظاہروں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہ دے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر وقت ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں جب بھی طالبان سے متعلق بحث شروع ہوتی ہے۔ عمران خان توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دیوار گرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان انہیں مار سکیں۔

تبصرے بند ہیں.