بلاول بھٹی ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی میں موجود، ڈیبیو کا امکان

بلاول بھٹی کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی میں روک دیا گیا۔ قومی بولر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

دبئی: () پی سی بی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہونگے تاہم ذرائع کے مطابق انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹی نے سات ایک روز میچوں میں شرکت کی جس میں انہوں نے باسٹھ رنز اسکور کرنے کے ساتھ پانچ شکار بھی کیے۔ ان کی بہترین بولنگ میں سینتیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنا ہیں۔

تبصرے بند ہیں.