Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نے پیسکو کا کنٹرول خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نوازشریف نے پیسکو کا انتظامی کنٹرول خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی اصولی منظوری دے دی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت سے پیسکو کا کنٹرول صوبائی حکومت کو دینے کی بات کی تھی۔

اسلام آباد: ) وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور الیکٹرک کمپنی کا انتظامی کنٹرول خیبر پختون خوا حکومت کو دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کی درخواست پر خیبر پختوان خوا حکومت کو پیسکو کو انتظامی کنٹرول دینے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی حکومت کو پیسکو کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے آئندہ چند روز میں باضابطہ خط لکھا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو خط اٹھارویں آئنی ترمیم کے تحت بھیجا جائے گا۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں بجلی کی ترسیل اور ریکوری کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز پہلے پیسکو کو انتظامی کنٹرول خیبر پختون خوا حکومت کو دینے کی درخواست کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.