کراچی اسٹاک مارکیٹ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 174 پوائنٹس اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ کے ایس ای ہنڈٖرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ ساڑھے پچیس ہزار پوائنٹس کی نفساتی سطح سے اوپر بند ہوا۔

کراچی: () اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چھٹے روز تیزی رہی، ٹیلی کام ، سیمنٹ اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں سرگرمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چوہتر پوائنٹس اضافے سے پچیس ہزار پانچ سو چوبیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انتیس کروڑ پچانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.