اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم ، اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ڈرون طیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کو مدنظر رکھا جائے۔

نیو یارک: () ڈرون حملوں کے خلاف عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کر لیا گیا۔ پاکستان نے ہم خیال ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈرون حملوں میں معصوم اور بے گناہ شہری نشانہ بنتے ہیں۔ ڈرون حملے دہشتگردی میں اضافے کا باعث ہیں لہذا عالمی برادری ڈرون حملوں سے متعلق قوانین پر نظر رکھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈرون حملوں کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے رکاوٹ قرار دینے کے ساتھ دہشت گردی میں اضافہ کا سبب قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.