پاکستان نے آئی ایم ایف کو 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ادا کر دئیے

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پانچ کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر قسط کی ادائیگی کر دی۔ رواں ماہ مزید دو قسطیں ادا کی جائیگی۔

اسلام آباد: () پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو ستائیس دسمبر کو اگلی قسط چودہ کروڑ ستتر لاکھ ڈالر مالیت کی ادا کرے گا جس کے بعد اکتیس دسمبر کو دس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر کی ادائیگی شیڈول ہے۔ پاکستان دسمبر کے دوران آئی ایم ایف کو ساڑھے اکتیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔ نومبر میں پاکستان نے ستر کروڑ ڈالر قرض کی واپسی کی مد میں ادا کئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.