مالی سال 2013، ترسیلات زر 7 فیصد اضافے سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات کا حجم چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر رہا۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں سات فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں پانچ ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھی سب سے زیادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب اناسی کروڑ ڈالر بھیجے۔

تبصرے بند ہیں.