اکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ میں ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کو شامل کرنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور: () قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پی سی بی عبوری انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں دونوں ان فٹ آل راؤنڈرز کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے ممبران کے مطابق دونوں کھلاری انجرڈ تھے تو انہیں ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا تاہم ممبران نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے دونوں کھلاڑی کی شمولیت اثرورسوخ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اجلاس میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے اراکین کو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت پی سی بی کے متعلق کیسسز سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پی سی بی کے ملازمین کے متعلق فیصلے کا اختیار عبوری چیرمین کو دے دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.