اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے حکومت سازی کا کام دوجون سے قبل مکمل کرنے کی تیاری کرلی، مقررہ مدت تک قائد ایوان کا فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس چوبیس، پچیس یا ستائیس مئی کو بلایا جائے گا۔ اس سے قبل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی فیصلہ ہو جائے گا۔ افتتاحی اجلاس میں فہمیدہ مرزا نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گی اوراس موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے امیدواروں کو اضافی نشستیں اٹھارہ جون تک چھوڑنا ہوں گی، دوجون سے قبل قائد ایوان کا فیصلہ بھی کرلیاجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.