Latest National, International, Sports & Business News

خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے ریموٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے: شیرپاؤ

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے ریموٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے۔۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاسی شہادت چاہتی ہے توفتوٰی منور حسن سے لینا پڑے گا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاوء بیرون ملک دورے سے وطن واپس پہنچے۔۔ تو پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں سابقہ اتحادی تحریک انصاف پرخوب برسے۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی وزراء پرالزامات اور انکوائری سامنے لائی جائے۔۔ جعلی ڈگری والا وزیرچھپانے کے لئے ان کی پارٹی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ آفتاب شیرپاو نے شکوہ کیا کہ اتحاد ختم کرنے کے فیصلے سے وزیراعلیٰ کو بھی اگاہ نہیں کیا گیا۔ صوبے کے تمام امور بنی گالا سے چلائے جا رہے ہیں۔۔ تحریک انصاف نیٹوسپلائی کی بندش سمیت کسی معاملے میں اتحادیوں سے مشاورت نہیں کرتی۔۔ آفتاب شیرپاو نےاعلان کیا کہ ان کی جماعت اپوزیشن میں بیٹھے گی لیکن اگرکوئی دوسری پارٹی حکومت سازی کے لئے آگے بڑی تو پھرحالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.