افغانستان میں 3 بم دھماکے، 3 بچے اور ایک اتحادی فوجی ہلاک

کابل: افغانستان میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 بچے اور ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا۔ افغان صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق دریں اثنا ایساف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افغان علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوا ہے تاہم ہلاک ہونے والے فوجی کی شہریت بارے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔صوبہ فرح میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں 2 بچے ہلاک ہوئے۔ صوبہ ازرگان میں دوسرے دھماکے میں بھی ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.