بدعنوان عناصربرداشت نہیں کرینگے،عمران خان نےالزامات کاجواب دیدیا

خیبرپختونخوا حکومت میں بدعنوان عناصربرداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان نے قومی وطن پارٹی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زندگی اور خدمات کھلی کتاب کی مانند ہے۔ عمران خان نے قومی وطن پارٹی کی جانب سے کرپشن کے الزامات کا جواب دے دیا۔ قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو کپتان بھی دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔ اپنے بيان ميں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی زندگی اور سماجی خدمت کھلی کتاب کی مانند ہے۔ قوم نے دیانت کے باعث شوکت خانم کی تعمیرمیں بھرپور معاونت کی۔ کپتان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن نہیں چلے گی، بہترین انتظامیہ ،بدعنوانی سے پاک حکومت کا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں بدعنوان عناصر بالکل برداشت نہیں کئے جائيں گے، اس راستے میں کسی سیاسی مصلحت کو حائل نہیں ہو نے دیں گے۔ گزشتہ روز قومی وطن پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف کے کپتان نے اہم پوسٹ کےلئے سفارشی خط لکھا اورکرپشن کےمزید الزامات میڈیا کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا۔

تبصرے بند ہیں.