Latest National, International, Sports & Business News

ترکی میں اسکارف کے بعد خواتین کو پارلیمنٹ میں ٹراؤزر پہننے کی بھی اجازت دیدی گئی

ترکی کی پارلیمنٹ نے خواتین کو اسکارف پہن کر شرکت کی اجازت کے بعد ان کے اسکرٹ پہننے پر سے پابندی بھی اٹھا لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کی رکن سفک پوے نے پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ایک ٹانگ مصنوعی ہے اور وہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ کی توجہ اس جانب مبذول کرا چکی ہیں کہ پارلیمنٹ میں خواتین کو ٹراؤزر پہن کر شرکت کی اجازت دی جائے لیکن پارلیمانی قوانین میں خواتین کے لئے اسکرٹ پہن کر شرکت کی لازمی شرط کی وجہ سے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی جس پر ترکی کی حکمراں جماعت نے پارلیمنٹ میں خواتین کے ٹراؤزر پہننے کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جسے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر منظورکرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی کی پارلیمنٹ نے خواتین کو اسبملی میں اسکارف پہن کر شرکت کی اجازت دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.