Latest National, International, Sports & Business News

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں تقرریوں اورتبادلوں پر پابندی ختم کردی

الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی بھی اٹھالی گئی ہے، دونوں صوبوں میں انتخابی شیدول کا اعلان ہوتے ہی یہ پابندی ایک بار پھر لاگو ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ میں 27 نومبر جبکہ پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نئے شیڈول کے تحت انتخابات کرانے کی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد اب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 18 اورسندھ میں 30 جنوری 2014 کو ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.