Latest National, International, Sports & Business News

لاہور ایئرپورٹ پرروسی ایئرلائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

خاتون مسافر کی طبیعت میں خرابی کے باعث روسی ایئرلائن کے مسافر طیارے نے ایئر رپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ روسی ایئرلائن کا مسافر طیارہ 280 سے زائد افراد کو لے کر تھائی لینڈ کے شہر بینکاک سے ماسکو جا رہا تھا کہ دوران پرواز ایک خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، خاتون کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کے پائلٹ نے لاہور ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس پر سول ایوی ایشن نے طیا رے کو اترنے کی اجازت دے دی۔ طیار کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت سول ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی طور پر ایمبولنس اور طبی عملہ رن وے پر ہی پہنچ گیا تھا جنہوں نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔

تبصرے بند ہیں.