نواب شاہ چوتھے روز بھی بند، نظام زندگی معطل

نواب شاہ: نواب شاہ میں چار افراد کی ہلاکت اور امن وامان کی خراب صورت حال کے خلاف آج چوتھے روز بھی شہر میں نظام زندگی معطل ہے۔ نواب شاہ میں بینک، کاروباری مراکز، اسکول، دفاتر سمیت ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو گردونواح کے علاقوں میں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، گذشتہ چار روز سے شہر اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.