اسلام آباد میں افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی کا بیٹا ناصرالدین حقانی قتل

افغانستان میں ایساف فورسز سے برسرپیکار حقانی گروپ کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے ناصر الدین حقانی اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ رات اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ناصر الدین حقانی ایک نان بائی کی دکان پر اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو کچھ ہی دیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ناصر الدین ہلاک جبکہ نانبائی شدید زخمی ہوگیا، ملزمان اس وقت تک وہاں موجود رہے جب تک انہیں ناصر الدین کی ہلاکت کا یقین نہیں ہوگیا جس کے بعد وہ اس کی لشا کو ان ہی کی گاڑی میں ڈال کر مری روڈ کی جانب نکل گئے ، جس کے بعد ناصر الدین کی لاش کو پراسرار انداز میں شمالی وزیرستان پہنچا دیا گیا۔ واضح رہے کہ ناصر الدین حقانی اہم طالبان رہنما جلال الدین حقانی کے سب سے بڑے بیٹے تھے اس سے قبل ان کے 3 بھائی امریکی حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں, ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طالبان کے ترجمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ذبیح اللہ مجاہد کے نام سے بیانات جاری کرتے تھے۔

تبصرے بند ہیں.