کراچی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہر میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے الياس گوٹھ، جعفر طيار سوسائٹی، مسلم آباد كالونی، لانڈھی، ناظم آباد، احسن آباد، گڈاپ، گلستان جوہر، مچھر كالونی اور ايم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا، رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.