Latest National, International, Sports & Business News

سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ججوں کو خوفزدہ قرار دے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس لئے اب وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بنچ 14 اکتوبر کو کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دو روز قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ملزم اعتراف جرم کررہا تھا جبکہ جج ملزم کے حق میں لکھ رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.