مردان،روڑیا میں پولیس مقابلہ،3اغواکارہلاک، مغوی بازیاب

مردان میں پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے، جب کہ پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے روڑیا میں اغواء کاروں نے65 سالہ محمد حسین کو پانچ روز قبل 5کروڑ تاوان کے عوض اغوا کیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردان کے علاقے اشرف آباد میں کارروائی کے دوران پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں تین اغواء کار مارے گئے، جب کہ پولیس نے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

تبصرے بند ہیں.