زیادتی کا شکار ہونے والی لاہور کی پانچ سالی کی بچی کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال ميں زیر علاج زيادتی کی شکار پانچ سال کی بچی سنبل کو لاہور کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج کر ديا گيا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت بہت بہتر ہے اور اب اس کو مزيد اسپتال ميں نہيں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم اس سارے عمل کے دوران بچی کے پانچ آپريشن کیے گئے ہیں۔ بچی کو انتيس دن تک اسپتال ميں علاج معالجے کے لئے رکھا گيا، تاہم اعلیٰ حکام اور پوليس کے اعلیٰ افسران کی کوششوں کے باوجود پوليس ابھی تک بچی سے زيادتی کے ملزم کو گرفتار نہيں کرسکی۔
تبصرے بند ہیں.