کراچی میں پولیس اہلکارسمیت سات افراد ہلاک

شہر کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکارسمیت سات افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ کراچی میں آپریشن کے باوجود دہشتگرد اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ میٹروول سائٹ کے علاقے میں آغا خان فلیٹس کے قریب دو پولیس اہلکاروں نشانہ بنایا گیا ۔ ایک اہلکار امیر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ۔۔ جبکہ شبیر شدید زخمی ہوگیا ۔ فرنٹیئر موڑ اورنگی ٹاؤن پر ہدف بنا کر 35 سالہ الہ یار کو قتل کیا گیا ۔ نارتھ کراچی فور کے اسٹاپ کے قریب پچیس سالہ امجد کو سر پر دو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ سپرہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب تین افراد کی لاشیں ملیں ۔ مقتولین کو بدترین تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ابدی نیند سلایا گیا ۔ ادھر لیاری آٹھ چوک پر موسی لین کے رہائشی پچیس سالہ علی رضا سے جینے کا حق چھین لیا گیا ۔ جنجال گوٹھ سپرہائی وے پر دو گروہوں میں تصادم ہوا۔  جس سے ایک شخص ہمیش جان سے گیا

تبصرے بند ہیں.