کوئٹہ: سریاب روڈ پر دستی بم حملہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

کوئٹہ: سریاب تھانے کے باہر دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں کولپو سبی روڈ پر واقع نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.