پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ کرپشن نہ پہلے کبھی برداشت کی ،نہ ہی آئندہ کریں گے،ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی،انہوں نے کہاکہ عوام کو جدید انفرااسٹرکچر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ کشادگی کا کام بھی جاری ہے،شہبازشریف کاکہناتھاکہ اشیاء کی کھیت سے منڈی تک رسائی کیلئے روڈ نیٹ ورک کو وسیع کیا جا رہا ہے،تیز رفتارنقل و حمل کیلئے جدید انفرااسٹرکچر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
تبصرے بند ہیں.