شہر کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔۔ حب ریور روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد سی آئی ڈی پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔۔۔ مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ دو اہل کار زخمی ہوگئے۔۔ انچارج سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق، حب ریور روڈ لکی پہاڑی کے قریب اسلحہ اسمگلنگ کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔۔۔ اس دوران دہشت گردوں نے سی آئی ڈی پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔۔۔ جوابی کارروائی پر چار دہشت گرد مارے گئے۔۔۔ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے مہمند گروپ سے ہے سے ہے۔۔ اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ بلوچستان سے کراچی لائی جا رہی تھی۔۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھے۔۔ ملزمان سے 200 کلوگرام بارود برآمد ہوا۔
تبصرے بند ہیں.