Latest National, International, Sports & Business News

اسٹیٹ بنک نے ایک روپے سے کم مالیت کے سکوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایک روپے سے کم مالیت کے سکوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک روپے سے کم مالیت کے ایک پیسے، 5 پیسے، 10 پیسے، 25 پیسے اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت 30 ستمبر 2014 کو ختم ہوجائے گی، اسٹیٹ بنک کے مطابق اس دوران عوام اسٹیٹ بنک اور کمرشل بنکوں سے سکوں کو تبدیل کراسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.