لندن: اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے ملاجلارجحان رہا، خام تیل کی قیمتیں ڈالر کی مضبوطی اور ریکارڈ بلندامریکی کروڈ ریزروز کے باعث نیچے آگئیں۔ آخری کاروباری روز جمعہ کوایک موقع پر برینٹ کے نرخ 101.56 اور لائٹ سوئٹ کے 93.37 ڈالر فی بیرل تک گرگئے تھے تاہم بعد میں ریکوری کے بعد لائٹ سوئٹ کی قیمت 94.25ڈالر رہی جو ایک ہفتے قبل 95.83 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ برینٹ کے نرخ ایک ہفتے میں 102.35 سے بڑھ کر 102.42ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ قیمتی دھاتوں میں سے سونے کی قیمت ایک ہفتے میں1469.25ڈالر سے کم ہو کر 1426.50 ڈالر فی اونس ہوگئی، چاندی کے نرخ 24.25 ڈالر سے گھٹ کر 23.37 ڈالر فی اونس رہے، پلاٹینم کی قیمت 1501ڈالر سے کم ہوکر 1490 جبکہ پلاڈیم کی 694 ڈالر سے بڑھ کر 702ڈالر فی اونس ہوگئی، بنیادی دھاتوں میں سے تانبہ ایک ہفتے میں 7267 ڈالر سے بڑھ کر 7375 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔ ایلومینیم کی قیمت1878 ڈالر سے کم ہو کر1870 ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 2023 ڈالر سے کم ہو کر1996 ڈالر، ٹن کی 20170ڈالر سے بڑھ کر20775 ڈالر فی ٹن، نکل کی 15080سے بڑھ کر 15415 ڈالر اور زنک کی 1882ڈالر سے گھٹ کر1865 ڈالر فی ٹن ہو گئی۔ علاوہ ازیں خام چینی کی عالمی قیمت 17.48 سینٹ سے بڑھ کر17.58 سینٹ فی پاؤنڈ ہو گئی جبکہ سفید چینی کی قیمت 497.90 ڈالر سے گھٹ کر 488.30 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔
تبصرے بند ہیں.