برا بھلا کہنے والوں کو معاف کیا بحرانوں سے نمٹنے کیلئے سب کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، نواز شریف
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پھر موقع دیا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کر سکیں ۔ اس انتخابی مہم میں عوام کی جو پذیرائی ملی اور جو محبت مجھے نصیب ہوئی ہے اس کا شکریہ اداکرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ کارکنوں اور ورکروں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے، دعا کریں ہم بیساکھیوں کے بغیر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ ہم نے بہت گالیاں سنیں ہمیں بہت برا بھلا کہا گیا مگر میں سب کو معاف کرتا ہوں ۔ میں نے نوجوانوں سے جو وعدے کیے ہیں اللہ نے موقع دیا تو وہ سارے پورے کروں گا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں اور عوام کی زندگی میں آسانی پیدا کریں ۔ میں سب کو معاف کرتا ہوں اور سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں اور ہمیں ایسے کام کرنے چاہئیں کہ جس سے مخلوق خدا راضی ہو جائے ، اللہ خود ہی راضی ہو جائے گا ۔ لوڈشیڈنگ ، غربت ، مہنگائی کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ خواہش ہے کہ حکومت بنانے کے لیے کسی سے ووٹ نہ مانگنے پڑیں
تبصرے بند ہیں.