اسلام آباد پولیس کا افغان بستیوں میں سرچ آپریشن،60 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر رضوان کے مطابق پولیس اور خصوصی کمانڈوز کے سیکڑوں اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر دو افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کیا ، گھر گھر تلاشی کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراسےت میں لے کر ان کے قبضے سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس، دو مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کو نامعلوم مقامہ پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر بھتہ خوری کے واقعات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.