شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں اسکول وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب بچوں کو اسکول بس بریک فیل ہونے کے باعث سامنے کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد جب کہ زخمیوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ حادثہ کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اسکول بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ پیش آنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں جب کہ لاشوں اور زخموں کو تحصیل ہیڈا کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد کی شناخت منضور احمد، زین اور رانی بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.