کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے میجرجنرل ثناءاللہ کی شہادت کی ذمے داری قبول کرلی

کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے مالاکنڈ میں میجرجنرل ثناءاللہ کی شہادت کی ذمے داری قبول کرلی ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان مالا کنڈ کے امیر مولوی فضل اللہ نے عربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کی انٹرویو کے دوران مولوی فضل اللہ نے گزشتہ سال مالا کنڈ میں میجر جنرل جاوید اقبال کو بھی نشانہ بنانے کی ذمے داری قبول کی مولوی فضل اللہ نے کہا کہ میجر جنرل ثناءاللہ کو مولانا ولی اللہ کے قتل کے انتقام کے طورپر ساتھیوں سمیت نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات جنگ کا حصہ ہیں حکومت پاکستان خودمختار نہیں ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں ہوتی امن مذاکرات پر بات کرتے ہوئے طالبان رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکیم اللہ محسود کی قیادت میں متحد ہیں مذاکرات کے بارے میں مرکزی شوری جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا اور شوری کے فیصلے کی اطاعت کریں گے

تبصرے بند ہیں.