Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پر2اکتوبرسے سماعت کرے گا

اسلام آ باد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر سے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سنیارٹی کے اصول پر مسلح افواج کے سربراہ کی تقرری سے روکا جائے، قواعد کے مطابق سینارٹی کی بجائے اہل شخص کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.