Latest National, International, Sports & Business News

1174 ارکان اسمبلی میں سے ایک تہائی ارکان نے گوشوارے جمع کرائے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ارکان اسمبلی کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن کے خاتمے میں 27 ستمبر کو 3روز باقی رہ گئے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اورچاروں صوبائی اسمبلیوںکے1174ارکان میں سے جمعے تک400کے لگ بھگ ارکان نے گوشوارے جمع کرائے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے11مئی اور بعدازاں ضمنی انتخابات میں کامیاب تمام ارکان اسمبلی کو30ستمبر تک اپنے مالیاتی حسابات اوراثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی ہے، اب تک 1174 ارکان میں سے تقریباً 400 ارکان نے گوشوارے کمیشن میںجمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے باربار تنبیہہ کی جارہی ہے کہ30ستمبر سے قبل گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.