Latest National, International, Sports & Business News

کراچی،بس کوتیزرفتاری کے باعث حادثہ،ایک مسافر ہلاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں تیز رفتار ی کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں کوچ میں سوار ایک مسافر جاں بحق، جب کہ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹا ون نمبر 10 کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بس کے الٹ جانے کے باعث بس میں سوار ایک مسافر موقع پر جاں بحق، جب کہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے،زخمی ہو نے والے مسافروں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ الٹ جانے والی مسافر بس کو کرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.