Latest National, International, Sports & Business News

عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو بھی تعلقات کا نیا دور شروع کرنے کی دعوت دے ڈالی ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے بہت سی اہم باتیں کیں ۔ بولے مسئلہ کشمیر سات دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی حل طلب ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ وزیراعظم نے بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنے کی خواہش ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ من موہن سنگھ سے ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوگی ۔ میاں نواز شریف نے یہ بھی واضح کردیا کہ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے لیکن سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا حصول پاکستان کا حق ہے ۔۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب سے جوڑنا زیادتی ہے ۔ دہشتگردی نے بارہ برسوں میں چالیس ہزار پاکستانیوں کی جان لی ۔ میزائل حملے بھی بند کیے جانے چاہیئں ۔۔ وزیراعظم افغانستان میں استحکام سمیت فلسطین کو آزاد ریاست بنانے اور شام میں لڑائی فوری بند کرنے پر بھی زور دیا ۔ پاکستان میں مضبوط اور آزاد عدلیہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عالمی برادری پر یہ بھی واضح کرگئے کہ پاکستان دنیا سے امداد نہیں تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.