Latest National, International, Sports & Business News

آواران اور کیچ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 650 ہوگئی

آواران اور کیچ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ، قائدحزب اختلاف اور پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آواران میں زلزل سے کچے پکے تمام مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، لاشوں کی گنتی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 650 تک پنہچ گئی ہے، سیکڑوں زخمی کوئٹہ، کراچی اور دیگر شہروں میں منتقل کئے گئے ہیں، اب بھی ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ عام افراد کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور شہباز شریف بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور متاثرین کا دکھ درد بانٹا، چوہدری نثار کا کہنا تھا متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی آواران کا دورہ کیا اور بلوچ بھائیوں کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح ملک بھر کے لوگوں نے ساتھ دیا وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.