مشكے میں امدادی سامان پہنچانے والے پاک فوج کے ہیلی كاپٹروں پر شدت پسندوں كا حملہ

کوئٹہ: مشكے میں امدادی سامان لے جانے والے پاک فوج کے ہیلی كاپٹروں پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی تاہم اس کے نتیجے میں كوئی نقصان نہیں ہوا۔ عسكری ذرائع كے مطابق بلوچستان میں حالیہ تباہ كن زلزلے كے بعد پاک فوج كے ہیلی كاپٹر امدادی سامان لے كر جارہے تھے كہ اس دوران مشكے میں شدت پسندوں كی جانب سے ہیلی كاپٹروں پر فائرنگ كی گئی تاہم كوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع نے فائرنگ كی تصدیق كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمعہ كی صبح مشكے كے علاقے بزدار میں امدادی سامان لے جانے والے 3 ہیلی كاپٹروں پر فائرنگ كی گئی۔ ایف سی کے مطابق ضلع آواران میں علیحدگی پسند شدت پسندوں کی جانب سے ریسکیو ٹیموں پر حملوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامانا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران مشکے میں چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل محمد سعید علیم کے ہیلی کاپٹر پر بھی شدت پسندوں کی جانب سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے محفوظ رہے۔

تبصرے بند ہیں.