وزیر اعظم کا آواران میں امدادی سامان کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس

اسلام آ باد: وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں عدم رسائی کے باعث امدادی سامان کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے ۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق فوج کو کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوںمیں فوری طور پر سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کا عمل شروع کیا جائے ۔ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلیے ہیلی کاپٹروں کی تعدادزیادہ سے زیادہ رکھی جائے ۔امدادی آپریشن کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی دیگر سرگرمیوںکوروک دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کیلیے پاک فوج کا ایک خصوصی یونٹ قائم کیا گیاہے ۔ڈی جی ملٹری آپریشن وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیف آپریشن کے چیف کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.