خوبصورت پاکستان میرا خواب ہے، عملی جامہ پہنائیں گے: نوازشریف

لندن: وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ جمہوریت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانگی سے قبل گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ خوبصورت پاکستان میرا خواب ہے، اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ حکومت عام آدمی کی خوشحالی کیلیے کام کرے گی۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.