بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر تک کرا دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے چودہ دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات چودہ دسمبر تک کرا دیئے جائیں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ یقین دہانی تحریری طور پر پیش کی جائے جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بھی آج حتمی تاریخ تحریری طور پر طلب کی گئی ہے ۔۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات نومبر کے آخری ہفتے تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.