کراچی: پرانی سبزی منڈی سے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے ٹھکانے سے اسلحے سے بھرا ٹرک برآمد

کراچی: کراچی میں رینجرزنے پرانی سبزی منڈی کے قریب کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی تعداد میں جدید اور خودکار اسلحہ پکڑا گیا جس میں بڑی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں۔ اسلحہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے درویش گروپ کے ٹھکانے سے برآمد ہوا، ٹرک میں بظاہر پھلوں کی پیٹیاں لدی ہوئی تھیں تاہم تلاشی لینے پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، رینجرز نے ایک اور کارروائی میں شراب بنانے کی فیکٹری پکڑکر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے بند ہیں.