شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیر ستان: شوال میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دو مکانات پر راکٹ داغے جس سے دونوں مکان تباہ ہوگئے جب کہ مکانات میں موجود 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سےعلاقے میں خوف ر ہراس پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ 6ستمبر کو شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے درگو منڈی میں امریکی ڈرون طیارے کے ایک حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.