سبی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، صحافی سمیت 22 افراد زخمی

سبی: بلوچستان کے ضلع سبی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکپسریس نیوز کے مطابق دھماکا سبی کے علاقے ترین چوک کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والا ایک صحافی، 4 بچے اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.