ندیم ہاشمی کیلیے جے آئی ٹی کا حکم وزیراعلیٰ نے نہیں دیا تھا، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی )بنانے کاحکم وزیر اعلیٰ سندھ نے نہیں دیا تھا۔ جمعے کوسندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ندیم ہاشمی کی گرفتاری پرسخت احتجاج کیاتھا،اس لیے جے آئی ٹی بنائی گئی،تمام ہائی پروفائل کیسزکی جے آئی ٹی ہوگی، ندیم ہاشمی کی رہائی کے معاملے پر حکومت سندھ مصلحت کا شکار نہیں ہوئی۔ندیم ہاشمی کوجے آئی ٹی نے گرے ایریا میں رکھا، جس کیس میں وہ گرفتا ر ہوئے تھے، اس کیس میں ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے تاہم دیگر کیسز میں انھیں بلایا جاسکتا ہے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن جاری ہے ، کچھ لوگ گمراہ ہوگئے تھے ،میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور خود بھی امن سے رہیں اورلوگوں کو بھی امن سے رہنے دیں ،پاکستان میں بہت سے تجربات ہوچکے، اب پاکستان کو امن چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.