کراچی میں بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

لاہور: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب ہمارا بڑا بھائی ہے اورہم اتفاق اور اتحاد کا پیغام لے کرآئے ہیں۔ ملک کودہشتگردی سمیت تمام مسائل سے نجات دلانے کے لیے سب کوملکرکام کرنا ہوگا،ہم پاکستان کو مزید مضبوط بنا ئیں گے، شہرقائد کراچی میںٹارگٹ کلنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی جا ری رہے گی۔ وہ جمعے کو لاہور میں اپنے سیکیورٹی انچارج احسن رضاکے بیٹے کی شادی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہو ریت کے لیے قربانیں دی ہیں اور ہم پا کستان کو مضبوط، خوشحال اور پرامن ملک بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کرداراداکرتے رہیں گے اوراس کیلیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کوسب کوساتھ لے کرچلنا چاہیے جس سے ملک اور مضبوط ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.