کراچی: مغوی بینک مینجر بازیاب، تین اغواکار گرفتار

شہر کراچی میں آرام باغ پوليس نے آرٹس کونسل کےقریب کارروائی کرتے ہوئے مغوی بنک ملازم کو بازياب کرواکر تين اغوا کاروں دھرلئے۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپے مارکرگروہ کے مزيد چھ کارندے گرفتار کرلئے۔۔۔۔ کراچی آرٹس کونسل کے قريب ڈرامائی کاوررائی میں آرام باغ پوليس معمول کی چيکنگ ميں مصروف تھی کہ ايک کار کو چيکنگ کے لئے روکا گيا۔۔ بظاہر سب کچھ صحيح مگر پوليس کی چھٹی حس کار ميں سوار ادھیڑ عمر شخص کو ديکھ کر حرکت ميں آئی جس کے سر پر خون کا دھبہ تھا۔۔ ابتدائی تفتيش ہوئی اور ساری صورتحال واضح ہوگئی۔۔۔۔ ادھیڑ عمر شخص دراصل بنک کا ملازم رفيق تھا جسے کار سواروں نے پندرہ لاکھ تاوان کے لئے کھارادر سے اغوا کيا۔۔ پوليس نے کارسوار تينوں ملزمان کو گرفتار کيا اور چند منٹوں کی تفتيش ميں ان کی زبانيں کھل گئيں۔۔۔۔ اب کارروائی کیلئے ساؤتھ زون کے ديگر تھانوں کی بھی نفری طلب کرلی گئی۔۔۔۔۔ اور گرفتار ملزمان کے ساتھوں کی تلاش ميں پوليس نے رخ کيا پٹيل پاڑہ کا۔۔۔۔۔ پولیس نے کارروائی کے دوران خفيہ ٹھکانوں سے گروہ کے مزید چھ کارندے گرفتار کرلئے۔۔ ملزمان کے قبضے سےاسلحہ، گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ۔۔۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے اسی بینک ملازم سے ملزمان نے چھ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.