ممبئی حملہ کیس،جوڈیشل کمیشن اکیس ستمبر کو بھارت روانہ ہوگا

اسلام آباد : ممبئی حملہ کیس سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا شیڈول ایف آئی اے نے خصوصی عدالت میں آج جمعہ کے روز پیش کردیا گیا۔ ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شیڈول انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جوڈیشل کمیشن 21 ستمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائے گا اور 24 ستمبر سے بھارت میں کام کا آغاز کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن بھارت میں چار گواہوں کے بیانات لے کر جرح کرے گا۔ ممبئی کے ڈپٹی چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ آٹھ رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور چار وکلاء شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.