بھارہ کہو کیس میں حماد عادل کاجوڈیشل،ایف آئی اے پراسیکیوٹرقتل کیس میں جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم حماد عادل اور اس کے ساتھی کا بھارہ کہو کیس میں جوڈیشل ریمانڈ جبکہ بے نظیر کیس کے پراسیکیوٹر کے قتل کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا۔ ملزم حماد عادل اور اس کے ساتھی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس نے بارودی مواد کی برآمدگی اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث حماد عادل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع لینے کے لئے کسی بھی قسم کی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جس پر عدالت نے ملزم اور اس کے ساتھی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ دوسری جانب عدالت نے بے نظیر کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کے الزام میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرانہیں پولیس کے حوالےکرتے ہوئے مقررہ تاریخوں پر ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزم حماد عادل کے گھر سے بارودی مواد برآمد ہوا تھا، دوران تفتیش اسی کے انکشاف پر اس کے گھر کے برآمدے سے ایک لاش برآمد کی گئی تھی جومبینہ طور پر بے نظیر کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قاتل کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.