پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات ابھی تک طے نہیں ہوپائی ،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ چوہدری اعزاز احمد کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا وقت طے نہیں اس سلسلے میں دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چوہدری اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا 23 سے 29 ستمبر تک ہوگا، اس دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اور مختلف ممالک کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا وقت طے نہیں اس سلسلے میں دونوں حکومتیں رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستحکم اور پر امن افغانستان کا خواہاں اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ملا برادر کو ترکی یا سعودی عرب کے حوالے کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ملا برادر کو وقت آنے پر رہاکردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.